شيمون پرز كی جانب سے صہيونی حكومت كی امريكہ سے مكمل وابستگی كا اعتراف

IQNA

شيمون پرز كی جانب سے صہيونی حكومت كی امريكہ سے مكمل وابستگی كا اعتراف

سياسی گروپ: غاصب صہيونی حكومت كے صدر "شيمون پرز" نے اس حكومت كی امريكہ سے مكمل وابستگی كا اعتراف كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم امريكہ كی امداد كے بغير ہماری بقاء كو خطرہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صہيونی حكومت كے صدر شيمون پرز نے اس حكومت كی بقاء كو امريكہ كی امداد كا مرہون منت قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہم امريكہ كی امداد كے بغير اپنی زندگی كو جاری نہیں ركھ سكتے اور ہماری بقاء كا راز اس ملك سے دوستی كا تسلسل ہے۔
انہوں نےبيت المقدس میں منعقد ہونےوالی ايك كانفرنس میں دعوی كيا ہے كہ یہ حكومت فلسطينيوں كے ساتھ لڑائی كے خاتمے اورامريكہ سے مل كر ايران كےخلاف متحدہ محاذ تشكيل دے سكتی ہے۔
پرز نے مزيد كہا كہ جس طرح كہ امريكہ كو صہيونی حكومت كے امن كی ضرورت كو سمجھنا چاہیے تل ابيب كے حكام بھی اس حكومت كے امن كے لئے امريكہ كی امداد كی ضرورت ہے۔
680005