بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےروزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی حريت آرگنائزيشن "ساف" كے انتظامی امور كے سيكرٹری "ياسر عبد ربھ" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كے موقف كو خراب كرنے اور فلسطينی سرزمين پر قبضہ كرنے كے اقدامات كو پوشيدہ ركھنے، یہودی بستيوں كی تعمير اور یہوديوں كے توسط سے زمينوں كو آگ لگانے كے ذريعے اسرائيل اپنی سياست كو جاری ركھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہودی بستيوں كی تعمير كو متوقف كرنا ايك بنيادی موضوع ہے لہذا ہر نئی سرگرمی كو اسی سلسلے میں انجام دينا چاہیے اور عالمی برادری كو ۱۹۶۷ء كی سرحد كو سركاری حيثيت دينی چاہیے۔
680009