بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "امام جمعہ نجف" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سيد صدر الدين قبانچی نے اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں مذاہب كے درميان تفرقہ ڈالنے كی مذمت اور شيعوں كے پيچھے نماز پڑہنے كے جواز پر مبنی شيخ الازہر "احمد الطيب" كی گفتگو كو سراہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ شيعوں پر تحريف قرآن كريم كی تہمت كو بيجا قرار دينے پر مبنی شيخ الازہر كی گفتگو امت اسلام كے درميان وحدت كے تحقق كے لئے ان كی كوششوں سے عكاسی كرتی ہے۔
امام جمعہ نجف اشرف نے اپنی ديگر گفتگو میں عراق كے آئين میں مرجعيت كے اہم كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ اقدام عراق میں حكومت كے استحكام كےلئے اہم قدم ہے اور عراق آئين كو اس وقت نظرثانی كی ضرورت ہے۔
680340