بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Selahattin Saygin"كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صلاح الدين سايقين نے اپنی گفتگو میں كہا ہے كہ "كرسٹن وولف" نے اپنی گفتگو میں كہا میں جرمنی كے مسلمانوں كا بھی صدر ہوں لہذا ہم بھی اس بات كا اعلان كرتے ہیں كہ وہ ہمارے صدر بھی شمار ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ٹھيك ايسے وقت میں كہ جب جرمنی میں اسلام دشمنوں كی طرف سے مسلمانوں كو سخت ترين مشكلات كا سامنا ہے۔ اسلام اور مسلمانوں كی حمايت پر مبنی صدر كا بيان اور تركی كا دورہ مسلمانوں كواپنے حالات كی بہتری كی اميد ہوئی ہے۔
انہوں نے كہا كہ جرمنی كے ديگر صدور نے بھی اس سے قبل اپنے بيانات میں اس ملك كے مسلمانوں كا دفاع كيا تھا ليكن ان بيانات كی مخالفت پہلے اس قدر نہیں ہوا كرتی تھی۔
680630