بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Samanyoluhaber"كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے صدر نے تركی كے اپنے دور كے آخری دن استنبول میں بعض عيسائی سنٹرز اور كليساوں كا وزٹ كرنے كے بعد "سلطان احمد" مسجد اور "اياصوفيا" ميوزيم كا وزٹ كيا ہے۔
جرمن صدر كی بيوی نے مسجد میں داخل ہوتے وقت اسكارف پہن ركھا تھا اور ديگر مہمانوں كی طرح وہ بھی جوتے اتار كر مسجد میں داخل ہوئیں۔
جسے نامہ نگاروں اور سياسی اور مذہبی حكام نے سراہا ہے۔ كرسٹن وولف نے استنبول كے عيسائی سنٹرز اور كليساوں كے حكام سے ملاقات كے دوران اديان كے مابين گفتگو كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ مجھے اميد ہے كہ پوری دنيا میں اديان كے مابين گفتگو كو فروغ ملے گا كيونكہ اسلام، یہوديت اور عيسائيت كے درميان گفتگو انتہائی ضروری ہے۔
680517