بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانسيسی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مشرق وسطی كے لئے پادريوں كی كونسل میں گفتگو كرتے ہوئے اس لبنانی پادری نے كہا ہے كہ مسلمانوں كی شدت پسندی كی وجہ سے دنيا میں اسلام اور قرآن كريم كی ترويج ہوئی ہے۔
اس اسلام مخالف پادری نے اس كونسل كی نشست كے اختتام پر یہ دعوی كيا ہے كہ قرآن كريم عالم عيسائيت كے حقائق كو مخفی كرنا ہے اور یہ مسلمانوں كو غير مسلموں بالخصوص عيسائيوں كو قتل كرنے كی اجازت ديتا ہے اور دين اسلام مسلمانوں اور نہ ہی غير مسلموں كی كسی قسم كی مذہبی آزادی كا قائل نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمان اپنے آپ كو بلند موقف پر ديكھتے ہیں اور اسی موقف كی بنا پر وہ اديان كے مابين گفتگو كی قيادت كا ارادہ ركھتے ہیں۔
بنابریں اس قسم كےموقف پر اعتماد كرتے ہوئے اسلام اور عيسائيت كے مابين گفتگو نا ممكن ہے ليكن بہرحال اس گفتگو كو جاری رہنا چاہیے۔
680364