انڈونيشيا كی وزارت حج كا سعودی عرب كو انتباہ

IQNA

انڈونيشيا كی وزارت حج كا سعودی عرب كو انتباہ

سياسی گروپ: سعودی عرب كی ايئر لائنز میں انڈونيشين حاجيوں كی فلائیٹ میں مسلسل تاخير كی وجہ سے انڈونيشيا كی وزارت حج ومذہبی امور نے اس ملك كو خبردار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے SABQ سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انڈونيشيا كی وزارت مذہبی امور و حج نے سعودی ائرلائنز كے عہديداروں كے نام ايك پيغام میں اس مسئلے پر اعتراض كيا ہے۔
اس وزارت خانے نے اس بات پر زور ديا ہے كہ اگر ان فلائٹس كی تاخير كی مشكل كو حل نہ كيا گيا تو اعتراض كا سلسلہ جاری رہے گا اور بعد میں اس دو طرفہ سمجھوتے كے مطابق عمل كيا جائے گا جس پر دستخط كیے گئے ہیں۔
انڈونيشيا كی وزارت مذہبی امور و حج كے عہديداروں كے بقول حاجيوں كو مكہ مكرمہ لے كر جانے والی سعودی ائرلائنز ابھی تك پانچ مرتبہ تاخير كا شكار ہوئی ہے جبكہ سعودی حكام نے اس مشكل كو حل كرنے اور حاجيوں كے مسئلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل كرنے كا وعدہ ديا تھا۔
680796