صہيونی حكومت مقدس كتاب كو دليل بنا كر فلسطين پر اپنے غاصبانہ قبضے كو صحيح ثابت نہیں كرسكتی: امريكی پادری

IQNA

صہيونی حكومت مقدس كتاب كو دليل بنا كر فلسطين پر اپنے غاصبانہ قبضے كو صحيح ثابت نہیں كرسكتی: امريكی پادری

سياسی گروپ: امريكی پادری "سيريل سليم بوسٹورز" نے ۲۳ اكتوبر كو كہا ہے كہ صہيونی حكومت كے حكام "سرزمين موعود" جيسی عبارتوں پر اعتماد كر كے فلسطين پر اپنے غاصبانہ قبضے كو صحيح ثابت نہیں كر سكتے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے فرانسيسی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ واٹيكان میں "مشرق وسطی كے لئے پادريوں كی كونسل" كی نشست میں اس امريكی پادری نے كہا ہے كہ صہيونی حكومت كو یہ حق حاصل نہیں ہے كہ وہ كتاب مقدس كی "سرزمين موعود" كی عبارت پر اعتماد كر كے تمام یہوديوں كی اس سرزمين كی طرف بازگشت اور فلسطينی عوام كو نكال باہر كرنے كے مسئلے كو ثابت نہیں كر سكتے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كتاب مقدس كی آيات اور دينی نظريات كو ناانصافی اور بے عدالتی كے لئے اسٹال نہیں كيا جا سكتا۔
انہوں نے كہا كہ ہم عيسائيوں كے عقيدے كے مطابق یہوديوں كی سرزمين موعود كے بارے میں بحث كرنا بے فائدہ ہے اور اس كا كوئی مطلب نہیں ہے كيونكہ یہ لفظ عہد عتيق كی كتاب سے مربوط ہے اور حضرت عيسی(ع) كی رسالت كے بعد یہ عبارت خودبخود منسوخ ہو جاتی ہے اور حضرت عيسی كی ولادت كے بعد ہم اس سرزمين كو خداوند كی حكمرانی كے ماتحت سرزمين جانتے ہیں۔
680966