يورپ میں اسلام كے غلط چہرے كو پيش كرنے كی وجہ اس دين سے ناواقفيت ہے: عراقی محقق

IQNA

يورپ میں اسلام كے غلط چہرے كو پيش كرنے كی وجہ اس دين سے ناواقفيت ہے: عراقی محقق

سياسی گروپ: عراقی محققہ "باہرۃ عبداللطيف" نے يورپی معاشروں میں دين اسلام اور مسلمانوں كے غلط چہرے كو پيش كرنے كی وجہ اسلام اور اس كی تعليمات سے يورپيوں كی ناواقفيت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "المسلم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ باہر عبداللطيف نے ۲۳ اكتوبر كو اسپين كے شہر میڈرڈ میں اسلامی فيمنزم كی چوتھی بين الاقوامی كانفرنس میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ مسلمان خواتين كو چاہیے كہ وہ ممالك كی ترقی اور فرقہ واريت كے خلاف جدوجہد كے لئے بھرپور كردار ادا كریں۔
اس كانفرنس كے سيكرٹری "عبدالنور براڈو" نے كہا ہے كہ اس سيمينار میں موجود مسلمان محققين نے ابھی تك يورپی معاشروں میں مسلمان عورت كے چہرے كو صحيح پيش كرنے كی غرض سے گرانقدر تحقيقات انجام دی ہیں۔
اس كانفرنس كے شركاء نے پوری دنيا میں مسلمان خواتن سے مربوط مسائل كاجائزہ ليتے ہوئے كہا ہے كہ دين اسلام نے ہيومن رائٹس كے ميدان میں عظيم اصول تدوين كیے ہیں اور اس دين میں عورت كی كرامت اور ناموس كا تحفظ كيا گيا ہے۔
681225