بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كے شہر پشاور میں امام رضا(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام سے خطاب كرتے ہوئے سعيد اللہ نے كہا ہم اہل سنت كی نظر میں اہل بيت(ع) كی محبت كے بغير پيغمبر اكرم(ص) كی محبت قابل قبول نہیں ہے اور ہماری معتبر كتابوں میں بھی ۲۱ ائمہ كے اسماء اور خصوصيات موجود ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فقہ "جعفری مكمل طور پر شريعت اور عقل پر صدق كرتی ہے اور میں بعض مسائل میں اس فقہ كی پيروری كرتا ہوں۔
ايك اور پاكستانی عالم دين مولانا "صاحب زادہ ادريس" نے كہا ہے كہ یہ ہو سكتا ہے كہ ايك شخص مسلمان ہو اور اہل بيت سے محبت كا اقرار نہ كرے اور اگر اس طرح ہو تو مسلمان ہونے میں شك كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امت اسلامی كی پائيداری كا راز ائمہ اہل بيت(ع) كی پيروی میں پوشيدہ ہے اور آج ايران عزيز اور سربلند ہے اور امريكہ اس سے ڈرتا ہے تو اس كا سبب ايرانيوں كا ولايت پرايمان ہے۔
680734