اسلامی ممالك كی پارليمنٹ يونين كی جانب سے اسلام كو دہشتگردی سے نسبت دينے كی مذمت

IQNA

اسلامی ممالك كی پارليمنٹ يونين كی جانب سے اسلام كو دہشتگردی سے نسبت دينے كی مذمت

سياسی گروپ: oic كے ركن ممالك كی پارليمنٹ يونين نے اپنے ايك بيانیے میں اسلام كو دہشت گردی سے نسبت دينے كے بارے میں میڈيا اور سياسی دعووں كو مسترد كرتے ہوئے ان كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے دارالحكومت ابوظہبی میں اسلامی ممالك كی پارليمنٹس كی يونين كی انتظامی كمیٹی كے اجلاس كے اختتام پر یہ بيانیہ صادر كيا گيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ اسلامی ممالك اديان كے مقدسات كی ہر قسم كی اہانت كی مذمت كریں۔
اس بيانیے میں اس بات پر زور ديا گيا ہے كہ خارجی غاصبوں كے خلاف جنگ اور آزادی اور استقلال كے حصول كی كوشش كسی صورت میں دہشت گردی شمار نہیں ہوتی۔
اسی طرح اس بيانیے میں یہودی بستيوں كی تعمير كو متوقف كرنے اور قدس شريف كو یہودی بنانے كے لئے اسلامی ممالك كی پارليمنٹس كی يونين كی جانب سے ٹھوس اقدامات اختيار كرنے كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
682265