اسلامی انقلاب كی بركت سے پوری دنيا میں اسلامی معارف كو فروغ ملا ہے: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے سربراہ

IQNA

اسلامی انقلاب كی بركت سے پوری دنيا میں اسلامی معارف كو فروغ ملا ہے: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے سربراہ

سياسی گروپ: امام خمينی(رح) كے انقلاب، شہداء اور حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای كے فرامين اور ہدايات كی بركت سے پوری دنيا میں اسلامی اور اہل بيت(ع) كی تعليمات كو فروغ ملا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين اعرافی نے ۲۵ اكتوبر كو قائد انقلاب اسلامی سے ہزاروں غير ايرانی طلباء كی ملاقات كے دوران اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ میں تمام طلباء اور المصطفی(ص) يونيورسٹی كے تمام ملازموں اور اساتذہ كی طرف سے شہر مقدس قم میں قائد انقلاب اسلامی كی تشريف فرمائی پر خوش آمديد كہتا ہوں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جس دن آيت اللہ حائری نے قم میں قدم ركھا اس وقت كسی كے ذہن میں یہ خيال نہیں تھا كہ حوزہ علمیہ قم اس طرح چمكے گا اور آج ہم پوری دنيا سے ہزاروں طلباء كا اس مركز علم میں مشاہدہ كر رہے ہیں۔
اعرافی نے پوری دنيا سے ہزارون طلباء كی ايران میں موجودگی كو اس حوزہ كے لئے باعث عزت و فخر قرار ديتے ہوئے كہا كہ آج ہم آپ سے عہد كرتے ہیں اسلام كی سربلندی كے لئے اپنی پوری طاقت لگائیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ انقلاب اور امام خمينی(رح) اور قائد انقلاب كی استقامت اور پائيداری سے عشق اور محبت كا جذبہ پر غير ايرانی طالب علم میں موجود ہے ور یہ تمام مشتاق قلوب آپ كے ہمراہ ہیں۔
682276