ايام حج میں "ہنگامہ وصال" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ايام حج میں "ہنگامہ وصال" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے مشير "محسن پاك آئين" نے گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی ايام حج میں دوسرے ممالك میں مقيم ايرانيوں كی جانب سے "ہنگامہ وصال" كے موضوع پر ايك سيمينار كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ثقافتی امور كے مشير "محسن پاك آئين" نے اس بارے میں كہا ہے كہ دوسرے ممالك میں مقيم ايرانيوں سے زيادہ سے زيادہ ارتباط قائم كرنے كی غرض سے اس سيمينار كے انعقاد كے لئے امور حج میں قائد انقلاب اسلامی كے دفتر سے لازمی گفتگو ہو چكی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے علاوہ ايرانی زائرين كے قافلوں میں تعليمی اور ثقافتی پروگراموں كے انعقاد اور ان قافلوں میں 'زائر" جريدے اور ديگر ثقافتی اشياء كی تقسيم جيسے پروگرام بھی شامل ہیں۔
پاك آئين نے كہا كہ جريدہ زائر اشاعت كے آمادہ ہے اور اس سيمينار میں ايرانی ہم وطنوں كو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
683465