بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس رپورٹ میں آيا ہے كہ يورپ میں اسلام ہراسی كے تيزی سے پھيلنے كے باوجود مسلمان ہونے والے افراد كی تعداد میں كافی حد تك اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ میں مزيد آيا ہے كہ دنيا كے اديان میں سے اسلام كے فروغ میں اضافہ ہوا ہے محافل سے آگاہی كی وجہ سے يورپ كی نامور خواتين كے اسلامی رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق نئے مسلمان، دينی ذمہ داريوں كو انجام دينے میں زيادہ حساس ہیں اور وہ دينی فرائض كو یہ نحواحسن انجام دينے كی كوشش كرتے ہیں یہ افراد امتيازی سلوك اور اسلام كی اہانت كے مقابلے میں فوری رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے اسلام كا دفاع كرتے ہیں۔
683528