تقريب اسمبلی كی ايك اہم ذمہ داری مذاہب كی گفتگو كو عقلانيت عطا كرنا ہے: آيت اللہ تسخيری

IQNA

تقريب اسمبلی كی ايك اہم ذمہ داری مذاہب كی گفتگو كو عقلانيت عطا كرنا ہے: آيت اللہ تسخيری

سياسی گروپ: آيت اللہ تسخيری نے انڈونيشيا كی يونيورسٹی كے اسلامی مطالعات اور مشرق وسطی سنٹر كی سربراہ سے ملاقات كے دوران تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كی سرگرميوں اور اہداف كا تعارف كرواتے ہوئے كہا كہ یہ اسمبلی اسلامی مذاہب كی گفتگو كو عقلانيت عطا كرنے اور دنيا كے مسلمانوں كے درميان بھائی چارے كی فضا قائم كرنے كی ذمہ دار ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری نے ايران اور انڈونيشيا كے اچھے تعلقات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا انڈونيشيا، عالم اسلام كی يكجہتی میں اہم كردار ادا كرتا ہے۔
انہوں نے اس اسمبلی كی سرگرميوں اور اہداف كا تعارف كرواتے ہوئے كہا كہ یہ اسمبلی اسلامی مذاہب كی گفتگو كو عقلانيت عطا كرنے اور دنيا كے مسلمانوں كے درميان بھائی چارے كی فضا قائم كرنے كی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں مذاہب كے متفقہ نكات كا تعارف كرواتے ہوئے انہیں فروغ دينا چاہیے۔
آيت اللہ تسخيری نے آخر میں حوزہ اور يونيورسٹی كے باہمی تعاون میں حضرت امام خمينی(رح) كے كردار كو سراہا ہے۔
انڈونيشيا كی يونيورسٹی كے مشرق وسطی اور اسلامی مطالعاتی سنٹر كے سربراہ محترمہ لیڈيا فريانی نے كہا ہے كہ ہمارا عقيدہ ہے كہ ايران میں امام خمينی(رح) اور شہيد مطہری جيسے عظيم دانشور اور مفكرين موجود ہیں اسی وجہ سے علمی اور يونيورسٹی كے ميدان میں ايران سے تعاون كی اپيل كرتے ہیں۔
683830