میڈيا يورپ كی سرد جنگ كا مقابلہ كرنے كے لئے جوانوں كی بيداری میں اہم كردار ادا كرتا ہے

IQNA

میڈيا يورپ كی سرد جنگ كا مقابلہ كرنے كے لئے جوانوں كی بيداری میں اہم كردار ادا كرتا ہے

سياسی گروپ: سیٹلائٹ چينل "المنار" كے شعبہ فرانسيسی زبان كے تحريری گروپ كی انچارج "ليلا مزبودی" نےيورپ كی سرد جنگ كے مقابلے میں اسلامی ممالك كے جوانوں كی فكر كو متاثر كرنے كے طريقوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ میڈيا، يورپ كی سرد جنگ كے مقابلے كے لئے جوانوں كی بيداری میں بنيادی كردار ادا كرتا ہے۔
لبنان كے سیٹلائٹ چينل "المنار" كے شعبہ فرانسيسی زبان كے تحريری گروپ كی انچارج "ليلا مزبودی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوران كہا ہے كہ مطبوعات اور میڈيا جوانوں كی بيداری میں اہم كردار ادا كرتا ہے ليكن یہ فقط كافی نہیں ہے بلكہ متعدد سيميناروں كے انعقاد كے ذريعے انہیں زيادہ سے زيادہ آگاہ كيا جا سكتا ہے۔
مزبودی نے مزيد كہا سرد جنگ كا مقابلہ كرنے كا سب سے برا طريقہ تفرقہ ايجاد كرنا ہے۔
انہوں نے كہا كہ میڈيا كو موثر ثابت كرنے كےلئے لوگوں كی مشكلات سے زيادہ سے زيادہ آگاہی حاصل كرنی چاہیے اور لوگوں كے مسائل سے آگاہی كا ايك طريقہ نشستوں كا انعقاد ہے جن میں وہ مسائل كو بيان كر سكتے ہیں۔
684587