بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے راصد نيوز چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امام خمينی(رح) كی ياد میں میں پروگرام منعقد كرنے كا بہانہ بنا كر سعودی سيكورٹی حكام نے امام رضا(ع) مسجد كے امام جماعت "شيخ سعيد السجاد" صوبہ قطيف كے شہر "تاروٹ" كی مسجد كے متولی "محمد حسن الجيل" اور سنابس" شہر كی امام ھادی(ع) مسجد كے متولی "حسين الدبيسی" كو گرفتار كيا ہے۔
مقامی ذرائع نے اس بارے میں كہا ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے "المنطقہ الشرقیہ" كے امير "محمد بن فہد" كے دفتر كی جانب سے ان شيعہ شخصيات كی گرفتاری كا حكم صادر ہوا ہے۔
صوبہ قطيف كی یہ شيعہ شخصيات اس وقت سيكورٹی فورسز كی جيلوں میں موجود ہیں اور ان پر امام خمينی(رح) كی ياد منانے كا الزام لگايا گيا ہے۔
684849