بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مطبوعات اور خبررساں ايجنسی ايجنسيوں كی سترہویں بين الاقوامی نمائش كے مقام سے نقل كيا ہے كہ پاكستان ہفتہ وار روزنامے "نوائے اسلام" كے چيف ایڈیٹر "حسنين رضا" نے اس مطلب كی وضاحت كرتےہوئے كہا كہ خبروں كو پيش كرنے كا ہمارا اصلی ماخذ امام خمينی(رح) كے افكار اور عقائد ہیں۔
حسنين رضا نے ايرانی كلچرل سنٹر كے پاكستانی میڈيا كے ساتھ روابط كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا پاكستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے پاكستان میڈيا سے بہت مفيد اور اچھے تعلقات ہیں مثال كے طور پر پاكستان كے معروف روزنامے "جنگ" اور "دنيا" كے ايرانی كلچرل سنٹر سے اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے اس نمائش كے بارے میں كہا ہے كہ اس قسم كی نمائش كا انعقاد دنيا كے ديگر ذرائع ابلاغ كی ايرانی میڈيا سے شناخت كا بہترين ذريعہ ہے۔
انہوں نے اس نمائش میں شركت كو ايران میڈيا اور ان كے طريقہ كار سے آگاہی قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس نمائش میں شركت كے ذريعے ہم ايرانی میڈيا سے آگاہی حاصل كرنا چاہتے ہیں۔
684230