بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے صدارتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايرانی صدر جناب محمود احمدی نژاد نے ۳۰ اكتوبر كو ٹی وی كے لائيو پروگرام میں لبنان میں ان كے عظيم الشان استقبال كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے جواب میں كہا ہے كہ اسلامی انقلاب نور اور رحمت كا دھماكہ اور تاريخ بشريت میں ايك سياہ دور كے اختتام كا اعلان تھا۔
ايرانی صدر نے اسلامی انقلاب كو مادی تفكر كی حاكميت كا اختتام قرار ديتے ہوئے كہا غلامی، دشمنوں، ملتوں كی اہانت، فقر اور طبقاتی فاصلوں كا اصلی سبب یہ تھا كہ انسان اپنے تشخص سے بہت پيچھے ہٹ گيا اور اسلامی انقلاب ايران در حقيقت خوبصورتی، محبت اور بھائی چارے جيسی اقدار كی طرف انسانی كی بازگشت كا نام ہے۔
احمدی نژاد نے كہا آج عالمی سطح پر انقلاب كے تفكر اور الہی اقدار كے بلوغ كا زمانہ ہے اگر اسلامی انقلاب كے صحيح تفكر كی ترويج كی جائے تو استكباری طاقتوں كی طاقت اور صہيونی حكومت كے مظالم ختم ہو جاتے ہیں۔
685507