علامه بلاغی نے قرآن مجيد كے اخلاقی اعجاز كو ديگر آسمانی كتابوں پر ثابت كيا ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين نصيری

IQNA

علامه بلاغی نے قرآن مجيد كے اخلاقی اعجاز كو ديگر آسمانی كتابوں پر ثابت كيا ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين نصيری

بين الاقوامی گروپ: علامہ بلاغی كی تفسير "آلاء الرحمن فی تفسير القرآن" قرآن مجيد كی ايسی تفسير ہے جس نے ثابت كيا ہے كہ قرآن مجيد ديگر آسمانی كتابوں كی نسبت بہت اعلی و ارفع اور اخلاقی معجزہ ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق علم و صنعت يونيورسٹی كے بورڈ آف ايكسپرٹس كے ركن اور قرآنی محقق حجۃ الاسلام و المسلمين علی نصيری نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ علامہ بلاغی گذشتہ صدی كے دوران دنيائے شيعت كی انتہائی متاثركن شخصيت ہیں جنہوں نے آيت اللہ خوئی جيسی عظيم شخصيات كو پروان چڑھايا۔
انہوں نے كہا كہ علامہ بلاغی نے زيادہ تر خدمات تقابلی مطالعے كے ميدان میں انجام دیں اور ايك ايسی يادگار تفسير تحرير فرمائی جو اپنی مثال آپ ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمين علی نصيری نے مزيد كہا كہ علامہ بلاغی نے جو مقدمہ اپنی كتاب كے لیے تحرير فرمايا تھا وہ مجمع البيان كے مقدمے میں بھی شائع ہوا اور آيت اللہ سيد ابوالقاسم خوئی كی كتاب البيان میں پيش كردہ آراء بھی علامہ بلاغی ہی سے متاثر نظر آتی ہیں۔
681913