قومی ميرج ڈے، آج صوبہ قزوين كی كسی عدالت میں طلاق كا فيصلہ نہیں سنايا جائے گا

IQNA

قومی ميرج ڈے، آج صوبہ قزوين كی كسی عدالت میں طلاق كا فيصلہ نہیں سنايا جائے گا

سياسی و سماجی سرگرمياں گروپ: حضرت علی اور حضرت فاطمہ كی شادی كی سالگرہ اور قومی ميرج ڈے كی مناسبت سے چيف جسٹس صوبہ قزوين نے صوبہ بھر میں آج طلاق كا فيصلہ سنانے پر پابندی لگادی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حضرت علی اور حضرت فاطمہ كی شادی كی سالگرہ اور قومی ميرج ڈے كی مناسبت سے چيف جسٹس قزوين نے صوبہ بھر میں عدالتوں كو طلاق كا فيصلہ سنانے سے روك ديا ہے۔
عدالتی ترجمان كے مطابق عدالتیں ازدواجی ناچاقی كے مقدمات میں اب پہلے سے زيادہ مصالحت كروانے كی كوشش كریں گی۔ صوبہ قزوين كی عدلیہ كی جانب سے صوبہ بھر میں ازدواج كے فروغ اور طلاق كی شرح میں كمی كے لیے مختلف پروگرام ترتيب ديئے گئے ہیں۔
ياد رہے كہ يكم ذی الحجہ كو حضرت علی اور حضرت فاطمہ كی شادی كی مناسبت سے قومی ميرج ڈے قرار ديا گيا ہے۔
690186