دارالافتاء لبنان میں منعقدہ نشست میں قدس اور مسجدالاقصی كی مكمل حمايت كا اعلان

IQNA

دارالافتاء لبنان میں منعقدہ نشست میں قدس اور مسجدالاقصی كی مكمل حمايت كا اعلان

سياسی و سماجی سرگرمياں گروپ: قدس اور فلسطين كی حامی تنطيموں كے سربراہ اور لبنان كے مفتی اعظم كے درميان گذشتہ روز ہونے والی ملاقات میں قدس اور مسجد الاقصی كی بھرپور حمايت كے عزم كا اظہار كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قدس اور فلسطين كی حامی تنظيموں كی متحدہ تنظيم كے سربراہ احمد درويش الكردی نے گذشتہ روز لبنان كے دارالافتاء میں میں لبنان كے مفتی اعظم محمد رشيد قبانی كے ساتھ ملاقات میں یہودی آباد كاری اور صہيونی سازشوں كے خلاف امت مسلمہ كے قيام پر زور ديا۔
درويش الكردی كے مطابق ملاقات كے دوران فلسطين اور قدس شريف كی حامی تنظيموں كی اسرائيلی اقدامات كے خلاف رپورٹ كے بارے میں بھی تبادلہ خيال ہوا۔
الكردی نے كہا كہ ہم فلسطين اور قدس كی حامی تنظيموں كی جانب سے اعلان كرتے ہیں كہ مشرقی و مغربی قدس فلسطينی دارالحكومت كا حصہ ہے اور اسرائيلی حكومت خواہ كتنی ہی كوشش كرلے ليكن وہ اپنے ناپاك عزائم میں كامياب نہیں ہوسكتی۔
704334