امام خمينی كی كتاب "قيام عاشورہ" كا جرمن ترجمہ منظر عام پر آگيا

IQNA

امام خمينی كی كتاب "قيام عاشورہ" كا جرمن ترجمہ منظر عام پر آگيا

ثقافتی و سماجی سرگرمياں گروپ: امام خمينی كی كتاب "قيام عاشورہ" كا جرمن ترجمہ شائع ہوكر منظر عام پر آگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين علیہ السلام كے قيام كے بارے میں امام خمينی كی كتاب "قيام عاشورہ" كا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوچكا ہے اور اب حال ہی میں یہ كتاب جرمن زبان میں ترجمہ ہوكر "م ہاديتك" كی جانب سے شائع ہوئی ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق قيام عاشورہ نامی كتاب میں مذكور ہے كہ امام حسين نے ساتھيوں كی كمی كے باوجود بھی ظالموں كے سامنے سرتسليم خم نہیں كيا اور ان كے مقابلے میں قيام فرمايا تاكہ ان كے ظلم كا خاتمہ فرمائیں۔
امام خمينی كی كتاب كا جرمن ترجمہ ۱۰۳ صفحات پر مشتمل ہے اور خواہشمند افراد جرمنی میں بك اسٹالز سے رجوع كرسكتے ہیں۔
704363