بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شام كے مفتی شيخ احمد بدر الدين حسون نے ویٹيكن كے حكام كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ ویٹيكن كو مسلمان ممالك میں موجود عيسائی افراد كے لیے فكر مند ہونے كی ضرورت نہیں ہے كيونكہ اسلام ان كی حفاظت كرے گا۔
انہوں نے كہا كہ ویٹيكن كو ان مطلوم فلسطينيوں كی فكر كرنی چاہیے جو مقبوضہ سرزمين اور جولان كی پہاڑيوں پر صہيونی حكومت كے زير سایہ رہ رہے ہیں اور نہیں ہر وقت صہيونيوں كی طرف سے مذہبی شدت پسندی كا سامنا ہے۔
شيخ بدر الدين حسون نے عيسائی پادريوں كی جانب سے مشرقی ممالك میں موجود عيسائيوں كے بارے میںتشويش كے اظہار پر مبنی قرار داد كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ممالك میں عيسائی اور مسلمان بھائيوں كی طرح رہتے ہیں۔
712661