عالمی مشكلات كا حل قرآن و اہل بيت كی تعليمات سے تمسك میں مضمر ہے، محمد رضا قزلسفلی

IQNA

عالمی مشكلات كا حل قرآن و اہل بيت كی تعليمات سے تمسك میں مضمر ہے، محمد رضا قزلسفلی

سياسی و سماجی گروپ: سيرالئون میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل جنرل محمد رضا قزلسفلی نے كہا ہے كہ آج كی دنيا كی مشكلات كا حل قراان و اہل بيت كی تعليمات میں پوشيدہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سيرالئون میں موجود ايرانی قونصل خانہ كے سربراہ محمد رضا قزلسفلی نے كہا كہ آج كی دنيا بہت سی مشكلات میں جكڑی ہوئی ہے مثلا ایڈز ايك عفريت كی طرح انسانيت كے لیے خطرہ بنا ہوا ہے اور یہ بيماری در حقيقت اسلام اور قرآن كی اعلی تعليمات سے دوری كا نتيجہ ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق قونصل جنرل نے كہا كہ تمام سماجی و معاشرتی مشكلات كا حل قرآن اور اہل بيت كی تعليمات كی طرف واپسی میں ہی مضمر ہے۔
انہوں نے كہا كہ نماز ، روزہ ، حج ، زكوۃ اور جہاد وغيرہ ايسے امور ہیں جنہیں اللہ تعالی نے تاريكيوں اور ظلمتوں سے بھری ہوئی دنيا میں راستہ تلاش كرنے كے لیے عطا كيا ہے۔
715280