بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آج نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے تہران كے امام جمعہ آيت اللہ محمد امامی كاشانی نے كہا كہ جب اسلام كا سورج طلوع ہوا تو اس نے دنيا كے بہت سے علاقوں كو اپنی تہذيب، سياست اور اقتصاد كے دامن میں لے ليا اور ايك عظيم تمدن كو جنم ديا یہ تمدن مختلف وجوہات كی وجہ سے زوال كا شكار ہوا جس كی تفصيل بہت زيادہ ہے اور اگر آج بھی ہم دوبارہ اسلام كی طرف پلٹ جائیں تو پھر سے انہی تہذيب ساز تعليمات كی روشنی میں اپنے تمدن كا احياء كرسكتے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ دشمن شروع ہی سے ملك میں اسلامی تہذيب كے فروغ كے خلاف تھا اور ہميشہ اس كوشش میں تھا كہ ملك كو بدعنوانی اور فساد كی طرف دھكيلا جائے انہوں نے نوجوانوں اور دانشوروں كو ميدان سے دور كرنے كے لیے دہشت گردی كا بازار گرم كيا اور ایٹمی سائنسدانوں اور چابھار سانحہ اس كی روشن دليل ہیں دشمن ہمارے اسلامی تشخص كو مٹانا چاہتا ہے۔
717366