محبت اهل بيت(ع) امت مسلمہ كی وحدت كی بنياد ہے، آيت اللہ تسخيری

IQNA

محبت اهل بيت(ع) امت مسلمہ كی وحدت كی بنياد ہے، آيت اللہ تسخيری

سياسی و اجتماعی گروپ: آيت اللہ تسخيری نے كہا ہے كہ قرآن مجيد نے امت مسلمہ كے اتحاد كے راستے بيان فرمائے ہیں اور مسلمانوں كو فرقہ واريت سے پرہيز كرنے كا حكم ديا ہے
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی مجلس تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری نے كہا ہے كہ قرآن مجيد نے تفرقہ بازی سے منع كرتے ہوئے اسے كفر كے نزديك قرار ديا ہے اور قرآن مجيد نے اتحاد و وحدت كے راستے بيان كیے ہیں اور اہل بيت كی محبت بھی انہی راستوں میں سے ايك ہے۔
آيت اللہ تسخيری تركی میں ہونے والی بين الاقوامی كانفرنس "قرٓن و سنت كی روشنی میں اہل بيت" میں شركت كے لیے تركی كے دورے پر ہیں اس موقعہ پر انہوں نے ذرائع ابلاغسے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ تركی ہميشہ سے امت مسلمہ كی وحدت كا علمبردار رہا ہے اور آج بھی تركی كو اس ميدان میں قدم آگے بڑھانا چاہیے اور امت مسلمہ كی وحدت و اتحاد كی صدا بلند كرنا چاہیے۔
718582