اسلام اور عيسائيت كے درميان مكالمہ سنجيدگی كے ساتھ جاری رہنا چاہیے، كارڈينال جان لوئيس توران

IQNA

اسلام اور عيسائيت كے درميان مكالمہ سنجيدگی كے ساتھ جاری رہنا چاہیے، كارڈينال جان لوئيس توران

سياسی و سماجی: مكالمہ اديان ویٹيكن كی مجلس كے سربراہ كارڈينال جان لوئی توران نے مصر میں ہونے والے كار بم دھماكے كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسلام اور عيسائيت كے درميان گفتگو سنجيدگی كے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مكالمہ اديان ویٹيكن كی مركزی شوری كے سربراہ كارڈينال جان لوئيس توران نے ویٹيكن ریڈيو كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كليسائے اسكندریہ پر ہونے والے كار بم حملے كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اس حملے كے بعد اسلام اور عيسائيت كے درميان گفتگو كی ضرورت پہلے سے كہیں زيادہ بڑھ گئی ہے۔
ویٹيكن ریڈيو كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق انہوں نے كہا كہ يوں تو مكالمہ اديان كی ضرورت ہميشہ سے رہی ہے ليكن موجودہ دور میں یہ ضرورت كہیں زيادہ محسوس ہورہی ہے اور دونوں اديان كے رہنماؤں كی اس كی جانب خصوصی توجہ دينی چاہیے اور اس بارے میں خصوصی پروگرام منعقد كرنے چاہیں۔
724046