بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انجمن علمائے اردن نے اسكندریہ میں ہونے والے كار بم دھماكے كی شديد مذمت كرتے ہوئے ايك بيان میں كہا ہے كہ ہر وہ اقدام قابل مذمت ہے جو اسلامی اور عربی معاشروں كے امن و امان كو خطرے میں ڈالے۔ بيان میں اسكندریہ میں ہونے والے كار بم دھماكے اور بغداد میں سيدۃ النجاۃ كليسا پر ہونے والے حملے كو اسلامی اور عربی معاشروں كے امن كو تباہ كرنے كا ايك خطرناك عامل قرار ديا گيا ہے۔
اردن كے معروف اخبار روزنامہ الدستور كی رپورٹ كے مطابق انجمن علمائے اردن كے بيان میں كہا گيا ہے كہ اسلامی كی حقيقی اقدار اور تعليمات سب كو رواداری، بقائے باہمی اور محبت بھائی چارے كا درس ديتی ہیں اور تمام انسانوں كے لیے مساوی حق حيات كی تاكيد كرتی ہیں
724124