اسلام امن اور رواداری كا درس ديتا ہے، حجت الاسلام و المسلمين سيد حميد الحسن

IQNA

اسلام امن اور رواداری كا درس ديتا ہے، حجت الاسلام و المسلمين سيد حميد الحسن

سياسی و سماجی گروپ: مدرسہ ناظمیہ لكھنوء كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد حميد الحسن نے لكھنوء میں منعقدہ ايك نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام امن اور رواداری كا درس ديتا ہے لہذا ہمیں ايك دوسرے كے ساتھ محبت اور بھائی چارے كے ساتھ رہنا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق لكھنوء میں سيد سبط رضی كے گھر میں شہر بھر كے دانشوروں اور تعليم يافتہ افراد كی ايك خصوصی نشست سے خطاب كرتے ہوئے مدرسہ ناظمیہ لكھنوء كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد حميد الحسن نے كہا كہ اسلام انسان دوستی كا سبق ديتا ہے اور فتنہ و فساد سے دور رہنے كی تاكيد كرتا ہے۔ امام حسين علیہ السلام نے بھی اسی لیے قيام فرمايا تاكہ امت مسلمہ كو فتنہ و فساد سے بچالیں اور امام حسين علیہ السلام نے اپنی شہادت اور عظيم قربانی كے ذريعہ قيامت تك كے لیے اسلام كو محفوظ كرديا ہے۔
نشست كے آخر میں شعراء نے امام حسين علیہ السلام كے حضور نذرانہ عقيدت پيش كيا اور ذاكرين نے امام حسين علیہ السلام نے اہل بيت كے مصائب بيان كیے۔
724649