بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شام كے علماء نے اسكندریہ میں كليسا پر ہونے والے كار بم حملے كی شديد مذمت كرتے ہوئے ايك بيان میں كہا ہے كہ مسلمان اور عيسائی بھائی ہیں اور جس طرح اسلامی مقدسات كی توہين ناقابل برداشت حركت ہے اسی طرح عيسائيوں كے مذہبی اور مقدس مقامات كو نشانہ بنانا بھی انتہائی قابل مذمت اور گھٹيا عمل ہے۔
شام كی وزارت اوقاف كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق علمائے شام كے مشتركہ بيان میں كہا گيا ہے كہ اسكندریہ كليسا پر حملہ كرنے والے دين اور انسانيت سے دوراور سامراجی ايجنٹ ہیں جن كا مقصد مذہبی فرقہ واريت كی آگ بھڑكا كر امت مسلمہ كے دشمنوں كی خدمت كرنا ہے۔
بيان كے آخر میں كہا گيا ہے كہ چند روز قبل منعقد ہونے والی بين الاقوامی عيسائی و مسلم برادری كانفرنس میں ہزاروں مسلمان اور عيسائی علماء و دانشوروں كی شركت نے یہ ثابت كيا ہے كہ یہ دونوں اديان آپس میں بھائی ہیں اور باہمی اخوت و رواداری كے لیے كوشاں ہیں۔
724523