بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران كے امام جمعہ آيت اللہ احمد جنتی نے اپنے خطاب كے دوران عوام كو تقوی و پرہيز گاری كی دعوت ديتے ہوئے كہا كہ تقوی ايك ايسا مضبوط قلعہ ہے جہاں شيطان نہیں جاسكتا اور تقوی كے دامن میں پناہ لينے كی وجہ سے انسان شيطانی وسوسوں سے محفوظ رہتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اسلام میں جنگ كو جہاد كہا گيا ہے اور جنگوں كی ايك قسم دفاعی جنگ ہے اور اسلامی جنگیں یہیں سے شروع ہوتی ہیں۔ اہل مغرب اسلامی جنگوں كے بارے میں شيطنت كا مظاہرہ كرتے ہیں اور ان جنگوں كی وجہ سے یہ الزام لگاتے ہیں كہ اسلام تلوار كے زور پر پھيلا اورت ان كا یہ دعوی ہی در حقيقت ان كی تاريخ اسلام سے جہالت كی دليل ہے۔
725748