اسلامی جمہوریہ ايران كے انقلاب كی بنياد قرآن اور اسلامی تعليمات ہیں، محمد باقر خرمشاد

IQNA

اسلامی جمہوریہ ايران كے انقلاب كی بنياد قرآن اور اسلامی تعليمات ہیں، محمد باقر خرمشاد

سياسی و سماجی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقر خرمشاد نے گذشتہ روز "اسلامی بيداری میں يونيورسٹيوں كا كردار" كے موضوع پر گفتگو كرتے ہوئے انقلاب ايران كی بنياد قرآن مجيد اور اسلامی تعليمات كو قرار ديا۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلابء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے موقعہ پر منعقد ہونے والی نشست " اسلامی بيداری میں يونيورسٹيوں كا كردار" كے موضوع پر گرتگو كرتے ہوئے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقر خرمشاد نے كہا كہ ايران كے علماء، طلباء اور دانشوروں نے اسلامی انقلاب كی تھيوری كو قرآن مجيد سے حاصل كيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ مسلمانوں كی پسماندگی كی بنيادی وجہ اسلام سے دوری ہے اور ہم دوبارہ اسلام كے دامن میں پلٹ كر اپنے سنہرے ماضی كو حاصل كرسكتے ہیں اور یہ وہ نظریہ ہے جسے عالم اسلام كے عظيم مفكروں اور دانشوروں نے پيش كيا ہے جن میں سيد جمال الدين اسد آبادی، علامہ اقبال، شہيد صدر محمد عبدہ جيسی عظيم شخصيات نظر آتی ہیں۔
728827