دينی مقدسات كی توہين كے خلاف انتہائی سخت اور دو ٹوك موقف اپنانے كا مطالبہ

IQNA

دينی مقدسات كی توہين كے خلاف انتہائی سخت اور دو ٹوك موقف اپنانے كا مطالبہ

سياسی و اجتماعی گروپ: اردن كے مذہبی اور سياسی رہنماؤں نے دارالحكومت امان میں منعقدہ اجلاس میں مطالبہ كيا ہے كہ مذہبی مقامات كی توہين كے خلاف انتہائی سخت اور دوٹوك موقف اپنايا جائے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عرب ازم كا اديان سے رابطہ اور اتحاد امت پر دہشت گردی كے اثرات كے عنوان سے اردن كے دارالحكومت امان میں ايك اجلاس منعقد ہوا جسمیںملك بھر كی سياسی و مذہبی مسلم اور عيسائی شخصيات نے شركت كی۔ اجلاس میں شريك عيسائی اور مسلم رہنماؤں نے اسكندریہ كليسا پر كار بم حملے كی شديد مذمت كرتے ہوئے اس قسم كے واقعات سے چشم پوشی نہ كرنےكی تاكيد كی۔
اردنكے معروف اخبار الدستور كی رپورٹ كےمطابق مسلمان اور عيسائی رہنماؤں نے كہا كہ اسلام اور عيسائيت مشتركہ تہذيب كے حامل ہیں اور ماضی میں ہونے والی اس قسم كی كاروائياں ان كے درميان خليج حائل نہیں كرسكی ہیں اور نہ ہی آئندہ ان كے درميان فاصلے بڑھیں گے۔
729231