فقہی اختلافات كی بنياد پر ايك دوسرے كو كافر نہیں كہنا چاہیے، آيت اللہ تسخيری

IQNA

فقہی اختلافات كی بنياد پر ايك دوسرے كو كافر نہیں كہنا چاہیے، آيت اللہ تسخيری

سياسی و سماجی گروپ: سلينگور رياست كی پوليس كی طرف سے عزاداروں پر حملے كے بعد آيت اللہ تسخيری نے ملائشيا كے علماء كے نام خط میں اپيل كی ہے كہ مذہبی رہنما اس مشكل كے حل كے لیے قدم آگے بڑھائیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ محمد علی تسخيری نے ملائشيا كے علماء كے نام اپنے خط میں اپيل كی ہے كہ اسلام دشمن طاقتوں كے خلاف متحد ہونے كے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے اپنے خط میں كہا كہ رياست سلينگو میں شب عاشور كو جو كچھ ہوا وہ ايك صدمے سے كم نہیں كيونكہ كہ نواسہ رسول كی شہادت كی ياد منانے میں مصروف عزاداروں پر رياستی پوليس كا حملہ صرف اس بنياد پر كہ رياست سلينگور كے مذہبی امور كے سربراہ شيخ المنادی كے فتوی كی خلاف ورزی كی تھی!
حقيقت یہ ہے كہ فقہی اختلافات كی وجہ سے ايك دوسرے پر كفر كا فتوی نہیں لگانا چاہیے كيونكہ یہ حركت مسلمانوں كی صفوں میں اختلافات كو ہوا دے گی۔
729530