بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے كلچرل كميشن كے ركن حجۃ الاسلام و المسلمين حسن ملك محمدی نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ پارليمنٹ كے ثقافتی كميشن كا وفد آج قم المقدسہ جائے گا جہاں حضرت فاطمہ معصومہ كے حرم پر حاضری دينے كے بعد حرم مطہر كے متولی حجۃ الاسلام و المسلمين سعيدی سے ملاقات كرے گا۔
حجۃ الاسلام و المسلمين حسن ملك محمدی نے مزيد بتايا كہ اس سفر كے دوران جامعۃ المصطفی العالمیہ كا بھی دورہ كيا جائے گا اور اس كے علاوہ حرم مطہر كی ثقافتی سرگرميوں كا جائزہ ليا جائے گا۔
كلچرل كميشن كا وفد اپنے اس دورے میں عالم اسلام كی عظيم لائبريری "كتاب خانہ آيت اللہ مرعشی نجفی" بھی جائے گا اور اس كے علاوہ قم ڈويژن كی ديگر ثقافتی سرگرميوں كا بھی جائزہ ليا جائے گا۔
ياد رہے كہ اس سفر میں سابق اسپيكر پارليمنٹ اور كلچرل كميشن كے سربراہ ڈاكٹر حداد عادل بھی شامل ہیں۔
730495