بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كی ۳۲ ویں سالگرہ كے پرمسرت موقعہ پر اٹلی كے دارالحكومت روم میں واقع اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كی جانب سے مختلف ثقافتی پروگراموں كا انعقاد كيا گيا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس دوران اسلام میں عورت كے مقام سے آشنائی كے بارے میں ايك خصوصی سيمينار كا انعقاد بھی كيا جائے گا ۔ سيمينار میں اسلامی ثقافت و روابط فآرگنائزيشن شعبہ خواتين اور خاندان كی سربراہ فريبا علاسوند اور صديقہ حجازی بھی شركت كریں گی۔
اس موقعہ پر فريبا علاسوند كی كتاب "عورت فرائض اور حقوق كی ترازو میں" كے اطالوی ترجمہ كی تقريب رونمائی بھی منعقد ہوگی۔ ياد رہے كہ فريبا علاسوند كی كتاب اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كی جانب سے ترجمہ اور شائع كی گئی ہے۔
731861