بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ممالك كی پارليمانی يونين كا اجلاس گذشتہ روز ابوظہبی كے قريب واقع جزيرے ياس میں شروع ہوگيا ہے۔ اجلاس میں شركت كے لیے لبنانی پارليمنٹ كا وفد روبر غانم، نعمت اللہ ابی نصر اور عماد الحوث كے ہمراہ متحدہ عرب امارات كے دارالحكومت ابوظہبی پہنچ گيا ہے۔
المركزیہ ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق لبنانی پارليمنٹ كے اسپيكر ملك میں جاری سياسی بحران كی وجہ سے اجلاس میں شريك نہیں ہورہے ہیں ليكن انہوں نے اجلاس كا انعقاد كرنے والوں سے اپيل كی ہے كہ فلسطينی، مصری اور عراقی عيسائيوں كے بارے میں گفتگو كو ايجنڈے میں شامل كيا جائے۔
ياد رہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے ابوظہبی میں منعقد ہونے والے اسلامی ممالك كی پارليمانی يونين كے اجلاس كا بائيكاٹ كيا ہے۔
732883