بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تركی كے مسلمانوں نے شديد سردی كے باوجود جمہوریہ آذربائيجان كے مسلمان رہنما حاج محسن صمدوف كی گرفتاری كے خلاف استنبول میں واقع جمہوریہ آذربائيجان كے سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كيا ہے۔ مطاہرين نے ھاج محسن صمدوف كی رہائی كے علاوہ جمہوریہ آذربائيجان میں اسكولوں میں پردے پر عائد كی جانے والی پابندی كے خلاف بھی نعرے بازی كی اور اس قانون كے فوری خاتمے كا مطالبہ كيا۔
مظاہرے میں شريك افراد نے مختلف پلے كارڈز اور بينر اٹھا ركھے تھے جن پر "صمدوف كو رہا كرو" "پردے پر پابندی نامنظور" "صمدوف اكيلے نہیں ہیں" " پردے سے دشمنی خدا سے دشمنی ہے" "ہر روز ہے روز عاشورہ ہر شہر ہے شہر كرب وبلا " تحرير تھا۔
732701