بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق متحدہ عرب امارات كے دارالحكومت ابوظہبی میں منعقدہ اسلامی ممالك كی پارليمانی يونين كے اجلاس میں شركت كے لیے ايرانی وفد ڈاكٹر علی لاريجانی كی قيادت میں ابوظہبی پہنچا جہاں ان كا استقبال ابوظہبی كی پارليمنٹ كے نائب سربراہ احمد شبيب الظاہری نے كيا۔
ملاقات كے دوران احمد شبيب الظاہری نے اسلامی جمہوریہ ايران كے وفد كو خوش آمديد كہا اسلامی دنيا میں ايران كی خدمات كو سراہتے ہوئے اميد كی كہ پارليمانی يونين كا اجلاس كامياب رہے۔ اس موقعہ پر ڈاكٹر علی لاريجانی نے كہا كہ مغرب كو اسلامی ممالك كے درميان فاصلوں كی خليج بڑھانا بھلا لگتا ہے ليكن اس كے مقابلے میں امت مسلمہ كا اتحاد اتنا اہم موضوع ہے جس كے لیے ہر قسم كی قربانی دی جاسكتی ہے۔
733273