بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے معروف قاری قرآن احمد بيژن معصومی نے كہا ہے كہ قرآن مجيد كی تعليم دينے والے اساتذہ قرآنی تعليمات كے فروغ میں اہم كردار ادا كرسكتے ہیں اوردوسری طرف والدين انی اولاد كو قرآن مجيد كی تعليم كا شوق دلاكر ملك بھر میں قرآن سنٹرز كو مضبوط اور بچوں كی قرآنی تربيت میں اہم قدم اٹھا سكتے ہیں۔
صدائے افغان ریڈيو كی رپورٹ كے مطابق احمد بيژن معصومی كہا ہے كہ بہت سے ذرائع ابلاغ غير اخلاقی تہذيب كے فروغ كے لیے سرگرم ہیں اور میڈيا پر ايسے پروگرام جو نوجوانوں كی اخلاقی تربيت كریں اور انہیں خداشناسی كے راستے پر ليكر جائیں موجود ہی نہیں ہیں يا اگرموجود ہیںتو انكی مقدار بہت كم ہے۔
737908