آيت اللہ محمد علی العمری ہميشہ امام خمينی اور آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ كے ساتھ ارتباط میں رہے، آيت اللہ رضا استادی

IQNA

آيت اللہ محمد علی العمری ہميشہ امام خمينی اور آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ كے ساتھ ارتباط میں رہے، آيت اللہ رضا استادی

سياسی و سماجی گروپ: قم كے امام جمعہ آيت اللہ رضا استادی نے مسجد ارك تہران میں آيت اللہ العمری كے ايصال ثواب كے لیے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ العمری نے ہميشہ امام خمينی اور مقام معظم رہبری كے ساتھ رابطے میں رہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی شيعوں كے روحانی پيشوا آيت اللہ محمد علی العمری كی وفات كی مناسبت سے تہران كی مسجد ارك میں مجلس عزا كا انعقاد كيا گيا اس موقعہ پر خطاب كرتے ہوئے مجلس خبرگان كے ركن اور امام جمعہ قم آيت اللہ رضا استادی نے كہا كہ اہل بيت كے ذريعہ علوم و معارف كا ايك بہت بڑا مجموعہ ہمارے سپرد ہوا ہے اب یہ علماء كا فريضہ ہے كہ ان معارف كو سادہ اور سليس زبان میں عوام تك پہنچائیں۔
انہوں نے كہا كہ ان معارف كو پہنچانے میں ماضی میں علماء نے بہت سختياں اٹھائیں انہی میں سے ايك آيت اللہ العمری ہیں جنہوں سعودی حكومت كے بے پناہ دباؤ اور جيل كاٹنے كے باوجود بھی معارف كی تبليغ سے ہاتھ نہیں اٹھايا
739191