بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حفظ آثار و اقدار دفاع مقدس جنوبی خراسان كے سربراہ حسن مجنونی نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی انقلاب ہی حقيقی انقلاب ہے اور اس انقلاب نے مادی و روحانی محاذوں پر نماياں كاميابياں حاصل كی ہیں اور روحانی ميدان میں حاصل ہونے والی كاميابيوں میں ايك اہم كاميابی ولايت و رہبری ہے۔
انہوں نے كہا كہ ايران كے اسلامی انقلاب كی اہم خصوصيت اسلامی اور عوامی ہونا ہے اور اگر مشرق وسطی كے عوام اپنے ممالك میں انقلاب كے خواہشمند ہیں تو انہیں اسلام كی اعلی تعليمات پر عمل پيرا ہونا پڑے گا اور آج بھی جو صدائے انقلاب مشرق وسطی میں سنی جارہی ہے یہ اسلامی انقلاب ہی كی ايك كرن ہے۔
745515