بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے ہونے والے مظاہرے كا اہتمام مختلف فلسطينی اور لبنانی تنظيموں كی جانب سے كيا گيا تھا۔ مظاہرے كا مقصد ان فلسطينی خواتين كے ساتھ اظہار يكجہتی كرنا تھا جو اسرائيلی مظالم كے مقابلے میں مزاحمت كررہی ہیں اور اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں۔
اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے مظاہرہ كرنےوالوں نے اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون كے نام ايك يادداشت بھی پيش كی جس میں اسرائيلی مظالم اور فلسطينی خواتين كی مقاومت و مزاحمت كے چند نمونے پيش كیے گئے تھے۔ يادداشت میں اسرائيلی جيلوں میں قيد فلسطينی خواتين اور ان كے ساتھ روا ركھے جانے والے نازيبا سلوك كے بارے میں بھی اشارہ كيا گيا ہے۔
746287