بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مرجع جہاں تشيع آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی نے ايك بيان میں ملت جعفریہ سے اپيل كی ہے كہ بحرينی مسلمانوں كے قتل عام كے خلاف خاموشی اختيار نہ كریں اور صدائے احتجاج بلند كریں تاكہ بحرين كے مسلمان كود كو تنہا تصور نہ كریں۔
بيان میں كہا گيا ہے كہ بحرينی مسلمانوں كا سب سے بڑا گناہ یہ ہے كہ وہ اپنے حقوق كے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور مغربی و استعماری طاقتوں كے اشاروں پر ظالم حكمران خون كیہولی كھيل رہے ہیں۔
بيان میں عالمی برادری سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ انہولناك جرائم كے خلاف آواز اٹھائیں اور ظالم حكمرانونكو اجازت نہ دیں كہ مسلمانوں كے خون سے بحرين كی سرزمين كو رنگين كرتے رہیں۔
750602