ہفتہ وحدت اسلامی مذاہب كے اتحاد كا عملی نمونہ ہے، حجت اللہ فدائی

IQNA

ہفتہ وحدت اسلامی مذاہب كے اتحاد كا عملی نمونہ ہے، حجت اللہ فدائی

سياسی و سماجی گروپ:محكمہ ثقافت و اسلامی گائيدنس دليجان كے سربراہ حجت اللہ فدائی نے ہفتہ وحدت كو اسلامی مذاہب كے اتحاد كا عملی مظاہرہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محكمہ ثقافت و اسلامی گائیڈنس دليجان كے سربراہ حجت اللہ فدائی نے كہا ہے كہ وحدت، ہميشہ مسلمانوں كی كاميابی میں اہم اور موثررہی ہے اس لیے وحدت و اتحاد كی جانب خصوصی توجہ دينے كی ضرورت ہے اور ہفتہ وحدت اسلامی مذاہب كے اتحاد كا عملی مظاہرہ ہے۔
محكمہ ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے شعبہ تعلقات عامہ كی رپورٹ كے مطابق حجت اللہ فدائی نے كہا كہ جب تك مسلمانوں كے درميان وحدت و اخوت اور بھائی چارے كی فضا حاكم رہے گی اس وقت تك مسلمانوں كے خلاف اسلام دشمن عناصر كی كوئی سازش كامياب نہیں ہوگی۔
حجت اللہ فدائی نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگوكرتے ہوئے دليجان میں خطاطی كی نمائشگاہ كے بارے تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ یہ نمائش گاہ علاقے كے نوجوانوں كی صلاحيتوں كو نكھارنےكےلیے منعقد كی گئی ہے۔
750409