مذہبی مراكز اسلام كو میڈيا پر متعارف كروانے كی كوشش كریں، آيت اللہ دری نجف آبادی

IQNA

مذہبی مراكز اسلام كو میڈيا پر متعارف كروانے كی كوشش كریں، آيت اللہ دری نجف آبادی

سياسی و سماجی گروپ: نمائندہ ولی فقیہ اراك آيت اللہ دری نجف آبادی نے كہا ہے كہ دينی مراكز بھرپور تياری كے ساتھ میڈيا كی دنيا میںقدمركھیں اور اسلام كا صحيح تعارف پيش كركے گمراہ فرقوں كا مقابلہ كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اراك كےامام جمعہ آيت اللہ دری نجف آبادی نے اراك میں ڈيجیٹل میڈيا كے بارے میں منعقد ہونے والی نمائش كے دورے كے دوران صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ میڈيا كی اہميت اگلے چند سالوں میں بہت بڑھ جائے گی اورمیڈيا عام زندگی میںبہت زيادہ تبديلوں كا سبب بنے گا لہذا اس بارے میں سنجيدگی سے سوچنا چاہیے اور میڈيا كے بارے میں سنجيدگی كا مظاہرہ نہ كرنا درست نہیں ہے۔
انہوں نے كہا كہ دينی اداروں اورمراكز كو بھی اس ميدان میں بھرپور طريقے سے قدم ركھنا چاہئیں اور میڈيا كے ميدان میں اسلام كا درست تعارف پيش كركے گمراہ فرقوں كی سازشوں كا خاتمہ كرنا چاہیے۔
750427