بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی اور لبنانی ناشرين سے خطاب كرتے ہوئے آيت اللہ العظمی معفر سبحانی نے كہا كہ ايسی كتابوں كی اشاعت جن سے اسلام كو كوئی فائدہ نہیں پہنچتا شائع نہیں ہونا چاہیے اور ناشرين كو بھی اس سلسلہ میں مالی فوائد كے بجائے امت مسلمہ اور اسلامی معاشروں كے اعلی اہداف كو مدنظر ركھنا چاہیے۔
انہوں نے كہا كہ محكمہ اسلامی گائیڈنس كی ذمہ داری كسی بھی صورت ناشرين سے كم نہیں ہے اور انہیں ايسے اقدامات كرنا چاہیں جس كے نتيجہ میں درست كتابیں صحيح انداز میں قارئين تك پہنچیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں حوزہ علمیہ كی كتابوں كی نمائش كے دوران خصوصی دسكاؤنٹ دينے پر انتظامیہ كا شكریہ ادا كيا۔
750361