ہندستان كے شيعہ علماء كی جانب سے بحرين كے عوامی انقلاب كی حمايت

IQNA

ہندستان كے شيعہ علماء كی جانب سے بحرين كے عوامی انقلاب كی حمايت

سياسی و سماجی گروپ: ہندوستان كے شيعہ علماء نے گذشتہ روز لكھنو میں منعقدہ ايك ہنگامی اجلاس میں بحرين كے عوام كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرين میں جاری تحريك كی حمايت كے لیے ہندوستان كے علماء كا ہنگامی اجلاس لكھنو كے امامیہ ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء كی بڑی تعداد نے شركت كی اور مشتركہ بيان میں بحرين كے عوام كی بھرپور حمايت كا اعلان كيا۔
علمائے ہندوستان كی تنطيم كےسربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد علی حسين قمی نے كہا كہ امريكی اور اسرائيلی مفادات كے لیے عوام پر طلم كرنا انتہائی افسوس ناك ہے۔ انہوں نے كہا كہ امريكہ اور اسرائيل كی دوستی ہی كی وجہ سے آج ہمیں یہ دن ديكھنا پڑ رہا ہے كہ پوری دنيا میں مسلمانوں كو دہشت گرد اور ٹيررسٹ متعارف كروايا جارہا ہے۔ جس طرح امام خمينی نے وقت كے شيطان كے ساتھ مقابلہ كيا تھا اسی سے متاثر ہوكر آج اسلامی ممالك میں بيداری كی لہر كا آغاز ہوچكا ہے۔
753310