بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصر میں ہونے والی تبديليوں كے بارے میں منعقد ہونے والی نشست سے خطاب كرتے ہوئے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعليمی و تحقيقاتی شعبہ كے سربراہ محمد رضا دہشيری نے كہا كہ مصر اور مشرق وسطی میں ہونے والی یہ تبديلياں حادثاتی نہیں بلكہ بلكہ یہ وہ لاوا ہے جو ايك مدت سے پك رہا تھا اور اس كی جڑیں معاشرے كے سماجی اور اسلامی اقدار میں نہاں ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ايران كے اسلامی انقلاب سے متاثر ہونے كی وجہ سے بيداری كی اس لہر میں اسلامی رنگ نماياں ہوتا جارہا ہے۔
محمد رضا دہشيری نے كہا كہ بيداری كی یہ لہر عرب نيشنل ازم كے جنازے میں آخری كيل ثابت ہوگی اور امريكی مشرق وسطی كے بجائے اسلامی مشرق وسطی دنيا كے نقشے پر جنم لے گا۔
753693